ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
**کوئٹہ:** بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت **ریکٹر اسکیل پر 4.8** ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی **15 کلومیٹر** تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً **122 کلومیٹر شمال مشرق** میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی متعدد شہری گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بعض علاقوں میں شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم صورتحال کا حتمی جائزہ متعلقہ اداروں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
زلزلے کے بعد شہریوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی آفٹر شاک کی صورت میں پرسکون رہتے ہوئے محفوظ مقام اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔