ٹھل :تبلیغی جماعت کی کوچ حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

0

ٹھل :تبلیغی جماعت کی کوچ حادثے کا شکار، 12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

ٹھل کے قریب تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ٹھل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حادثے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ریسکیو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More