میتیں پمز ہسپتال کے سرد خانے رکھ دی گئیں ،سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا
اسلام آباد (سپورٹس نیوز)براڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے کوہ پیمائوں میں سے 5 نیپالی کوہ پیماں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد کے مطابق کوہ پیمائوں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔
حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔







