اصل رسید میں موجود تفصیلات ،کیو آر کوڈ تمام ہوٹلز ،ریسٹورنٹس میں آویزاں کیے جائینگے
لاہور(بزنس نیوز)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کا فیلصہ کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی سیلز ریکارڈ میں جعلسازی کرنے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کرے گی،اصل رسید میں موجود تفصیلات اور کیو آر کوڈ تمام ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس میں آویزاں کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی ارے معظم اقبال سپرا نے ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
معظم اقبال سپرا نے کہا کہ نئے سیکٹرز میں ریونیو اہداف کے حصول کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے،ای آئی ایم ایس کے مکمل نفاذ میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ انفورسمنٹ ٹیمیں تمام اضلاع میں جعلی رسیدوں کے خلاف کارروائیاں مزید موثربنائیں۔







