اٹلی نے اپنے تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلی ترین الرٹ جاری کر دیا

اٹلی نے اپنے تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلی ترین الرٹ جاری کر دیا 0

روم (انٹرنیشنل نیوز)اٹلی کی حکومت نے ملک کے تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلی ترین الرٹ ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ صحت کے زیرِ نگرانی 27 بڑے شہروں میں یہ انتباہ نافذ کیا گیا ہے، جہاں درج حرارت مسلسل 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر رہا ہے۔

روم کی حکومت نے اس وقت ریڈ الرٹ جاری کیا جب شدید گرمی کے ساتھ نمی کی بلند سطح بھی شامل ہو گئی۔

اس کا مطلب ہے کہ صحت کے لیے بڑے خطرات صرف بزرگ افراد تک محدود نہیں بلکہ صحت مند افراد اور جسمانی سرگرمیاں کرنے والے لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں