ایران کا امریکا کو سخت انتباہ آبنائے ہرمز میں اجازت کے بغیر کسی بھی سرگرمی کا سخت جواب دیا جائے گا

0

ہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ بیان کے بعد ایرانی فوج نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایرانی فوج کے مطابق، اگر امریکا یا کوئی اور ملک ایران کی منظوری کے بغیر اس اہم آبی گزرگاہ میں مداخلت کرتا ہے تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

بیان میں خطے کے ممالک کو بھی خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے امریکا کی فوجی کارروائیوں میں تعاون کیا تو ایران اسے اپنے خلاف جنگ تصور کرے گا۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کی صورت میں اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل سکتے ہیں اور اس کی ذمہ داری امریکا اور اس کے اتحادیوں پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں