اسلام آباد (سپورٹس نیوز)جشن آزادی ٹوین سٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 15 اگست سے نمل یونیورسٹی، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدررفیق سرحدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں دو کیٹگریز کے مقابلوں رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ویمن سنگلز کے مقابلے شامل ہیں ٹورنامنٹ میں میں اسلام آباد، راولپنڈی کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور 16اگست کو ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
رفیق سرحدی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اس سال بھی جشن آزادی ڈے بڑی دھوم دھام سے منائے گی







