ا سلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ پانچواں اورینٹیشن کورس-2026 کا آغاز 20 اگست کو منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کوچز، اسپورٹس ٹیچرز، کھلاڑی اور طلبہ اس کورس میں شرکت کر سکتے ہیں۔
کھیلوں کے ماہرین کوچز مختلف چار کھیلوں جن میں تھرو بال، پیکل بال، روپ اسکیپنگ اور کیچ بال کے حوالے سے لیکچرز دیں گے اور جسمانی تربیت، تکنیکی مہارتوں، فٹنس اور قواعد و ضوابط کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
خواہشمند کوچز، اساتذہ اور کھلاڑی 17 اگست 2026 تک واٹس ایپ نمبرز 03013318777 اور 03213077477 پر اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ 21 اگست کو کورس کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔







