🌦️ بلوچستان میں موسم کی صورتحال: بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

0

🌦️ بلوچستان میں موسم کی صورتحال: بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم، کئی علاقوں میں بارش کا امکان

کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، زیارت، مستونگ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یہ رہنے کا امکان ہے:

کوئٹہ: 35 ڈگری سینٹی گریڈ
قلات: 30 ڈگری سینٹی گریڈ
زیارت: 23 ڈگری سینٹی گریڈ
ژوب: 33 ڈگری سینٹی گریڈ
سبی: 40 ڈگری سینٹی گریڈ
تربت: 43 ڈگری سینٹی گریڈ
نوکنڈی: 41 ڈگری سینٹی گریڈ
چمن: 36 ڈگری سینٹی گریڈ
گوادر: 31 ڈگری سینٹی گریڈ
جیوانی: 32 ڈگری سینٹی گریڈ

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش والے علاقوں میں موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More