بولان: طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ N-65 پر ٹریفک معطل

0

بولان: طوفانی بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ N-65 پر ٹریفک معطل

بولان: گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار اور طوفانی بارش کے بعد بولان کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ N-65 آمدورفت کے لیے بند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دربی سے سراج آباد کے درمیان قلم دین ہوٹل کے مقام پر پہاڑی ملبہ سڑک پر گرنے سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی، جس کے باعث مسافر گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرکوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

شاہراہ کی بندش کے باعث متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پھنسے ہوئے مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمشنر سبی ڈویژن سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ جلد از جلد ہٹا کر قومی شاہراہ N-65 کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More