بلوچستان پولیس میں 16 ڈیجیٹل ایپس فعال، پولیس خدمات جدید بنانے کا فیصلہ

0

بلوچستان پولیس میں 16 ڈیجیٹل ایپس فعال، پولیس خدمات جدید بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں بلوچستان پولیس میں اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر خان اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی نے پولیس کی جانب سے فعال کی گئی 16 مختلف ڈیجیٹل ایپس اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کے ذریعے پولیس کے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک، پولیسنگ کے عمل کو جدید اور شہریوں کو زیادہ مؤثر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مختلف ایپس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور ان کے دائرۂ کار اور افادیت کا جائزہ لیا۔

خبر کا مرکزی نکتہ: بلوچستان پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن سے پولیس سروسز کو مزید جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More