حکومت سیکیورٹی اہلکاروں کو نجی جائیدادوں سے نشانہ بنانے کی صورتحال برداشت نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0

مستونگ میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا انتباہ

**کوئٹہ:** وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مستونگ میں کسی نجی جائیداد، خصوصاً انگور کے باغات، کو سیکیورٹی فورسز یا صوبائی وزیر داخلہ پر حملوں کے لیے استعمال کیا گیا تو جائیداد کے مالکان کو دہشت گردوں کا سہولت کار تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ باغات کے مالکان کو متعدد بار خبردار کیا جا چکا ہے اور وہ یہ مؤقف اختیار نہیں کر سکتے کہ انہیں اپنی زمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کے حق میں نہیں، تاہم نجی جائیدادوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔ اگر ایسی جائیدادوں کا استعمال جاری رہا تو حکومت متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والے باغات کے خلاف کارروائی جیسے اقدامات پر غور کر سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں کی جانیں بھی انتہائی اہم ہیں اور حکومت سیکیورٹی اہلکاروں کو نجی جائیدادوں سے نشانہ بنانے کی صورتحال برداشت نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More