بلوچستان/ موسم کی صورتحال: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

0

بلوچستان/ موسم کی صورتحال: بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

**کوئٹہ:** محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق **کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35، قلات میں 32، زیارت میں 27 اور ژوب میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ** ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح **سبی میں 43، تربت میں 40، نوکنڈی میں 42 اور چمن میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ** ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں **گوادر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ** ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر گرم موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں 29 اگست سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More