زیارت اور ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

0

زیارت اور ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع زیارت اور ہرنائی کے سرحدی پہاڑی علاقے سمیت کِلی زائیک میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں ایک خالی مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ نگرانی کے بعد فورسز نے مکان کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

دوسری کارروائی کِلی زائیک اور کاگلی کے درمیان ہوئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں اسلحہ، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More