پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ/پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ بعد ازاں علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ملک میں جاری انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ ہے اور سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔