ٹرمپ کا ایران کے خلاف تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان

0

ٹرمپ کا ایران کے خلاف تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بے مثال معاشی دباؤ اور اقتصادی تنہائی کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے اسے “Economic D-Day” قرار دیتے ہوئے ایران کی مدد کرنے والے ممالک کو بھی سنگین معاشی نتائج کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق جو ممالک یا ادارے ایران کو مالی یا تجارتی سہولت فراہم کریں گے، ان میں مالیاتی ادارے، کاروبار، ہوائی اڈے اور حکومتی ادارے شامل ہیں، انہیں بھی شدید معاشی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے خاص طور پر ایرانی تیل کی اسمگلنگ، مالیاتی لین دین، نقد رقم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، شپ رجسٹریز اور فرنٹ کمپنیوں کے ذریعے ایران کو ملنے والی معاشی مدد روکنے پر زور دیا ہے۔

تاہم ٹرمپ نے ابھی تک اس نئی معاشی کارروائی کے تمام عملی اقدامات یا مخصوص نئی پابندیوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز کے معاملے سمیت خطے میں تجارتی و تیل کی ترسیل کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More