بلوچستان میں بڑی سیکیورٹی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

0

بلوچستان میں بڑی سیکیورٹی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ/راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ 10 مختلف آپریشنز مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈٹونیشن کا سامان بھی برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More