امریکا کے ایران پر مسلسل دسویں روز بھی حملے، بندر عباس سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات
تہران:
رکھے، جن کے دوران جنوبی شہر بندر عباس، سیریک، جزیرہ قشم اور شیراز کے شمال مغربی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق خمین میں واقع ایک صنعتی یونٹ کو امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم متعلقہ ادارے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ حملوں کا مقصد ایران کی عسکری، لاجسٹک اور دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں خطے میں امریکی مفادات اور اتحادیوں کے تحفظ کے لیے کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے حملوں کے بعد مختلف علاقوں میں صورتِ حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، تاہم اس خبر کے شائع ہونے تک حملوں سے ہونے والے مجموعی نقصانات یا ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال بدستور تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جبکہ عالمی برادری دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دے رہی ہے۔







