صنعاء: یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکا بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر عائد محاصرے کے جواب میں بحری ناکا بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق صنعاء بین الاقوامی ائیرپورٹ کی بندش ناقابل قبول ہے، اور “بندش کا جواب بندش سے دیا جائے گا۔”
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے اور یمن پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
تاحال سعودی حکام کی جانب سے حوثیوں کے اس اعلان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس اعلان پر عملی اقدامات کیے گئے تو بحیرۂ احمر اور خطے میں بحری تجارت اور سکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔







