امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ہم نے بھی جوابی کارروائیاں روک دیں: ایران

0

امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ہم نے بھی جوابی کارروائیاں روک دیں: ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد اس نے بھی اپنی جوابی فوجی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہنے والی شدید کشیدگی کے دوران متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اب حملوں میں کمی کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں روک دی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس عرصے میں امریکا کو فوجی آپریشنز، میزائل حملوں، فضائی کارروائیوں اور دفاعی سرگرمیوں کی مد میں 37.5 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے۔

تاحال امریکا کی جانب سے ان اخراجات کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے آئندہ کی صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More