**
**
**دالبندین:** دالبندین کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد پانچ بوزر اور ٹرالر کو آگ لگا دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم آگ لگنے سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
حکام نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔







