وزیراعلیٰ بلوچستان: مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، طاقت سے نظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کے دائرے میں سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم تشدد کے ذریعے کوئی نظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو عناصر تشدد کا راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لیے سیاسی عمل کا راستہ موجود ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلح گروہوں کے خلاف ریاستی رٹ برقرار رکھی جائے گی۔