بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی: میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی: میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کی بھرپور حمایت جاری رہے گی اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔