کوئٹہ: افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست خارج

0

کوئٹہ: افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست خارج

کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی میڈیکل، ڈینٹل تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ تربیت جاری رکھنے سے متعلق آئینی درخواست نمبر 1334 آف 2026 خارج کردی۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ غیر ملکی شہریوں کو ریاستی پالیسی کے برخلاف پاکستان میں تعلیم یا تربیت جاری رکھنے کا مستقل حق حاصل نہیں۔

عدالت کے مطابق امیگریشن، غیر ملکی شہریوں کی واپسی، قیام اور قومی سلامتی سے متعلق معاملات بنیادی طور پر انتظامیہ کے دائرۂ اختیار میں آتے ہیں، جبکہ افغان شہریوں کے میڈیکل اداروں میں داخلے، منتقلی اور سہولت کاری سے متعلق حکومتی ہدایات میں بھی عدالت نے مداخلت سے انکار کیا۔

فیصلے میں تاہم واضح کیا گیا کہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے ساتھ انسانی وقار، انصاف اور قانون کے مطابق سلوک کیا جانا ضروری ہے۔ عدالت نے متاثرہ افراد کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے افغانستان کے سفارتخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More