وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نگرانی کے نظام کو جدید بنانے کا حکم
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس میں صوبے کے نگرانی اور سیکیورٹی نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی لائی جائے اور سرویلنس سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ حکام کے مطابق سیف سٹی نظام نے 138 چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی، 9 مشکوک سرگرمیوں کا سراغ اور پولیس کو 631 اہم شواہد فراہم کیے ہیں۔