چاغی: ریکوڈک منصوبے کے قافلے پر حملہ ناکام، 11 حملہ آور ہلاک
**چاغی:** چاغی کے علاقے نوکچاہ میں ریکوڈک منصوبے کی خالی گاڑیوں کو چاغی سے کوئٹہ لانے والے قافلے پر مبینہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق پیر کے روز قافلے پر حملہ کیا گیا، جس پر فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں **11 مبینہ حملہ آور ہلاک جبکہ 3 زخمی** ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے قبضے سے **بھاری مقدار میں اسلحہ** بھی برآمد کیا گیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں **2 سیکیورٹی اہلکار زخمی** ہوئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مزید حملہ آوروں کی تلاش کے لیے **سرچ آپریشن شروع کردیا گیا**۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے قافلے کو بحفاظت کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔