کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان کی بلوچستان بار کونسل سے ملاقات، ای فائلنگ نظام پر مشاورت
کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان بار کونسل کے وفد سے سپریم کورٹ کی کوئٹہ برانچ رجسٹری میں ملاقات کی۔
ملاقات میں نیشنل اسٹینڈرڈائزڈ ای فائلنگ سسٹم کے مجوزہ منصوبے پر مشاورت کی گئی۔ چیف جسٹس نے بار کونسل سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ نظام وکلا اور سائلین کے لیے آسان، قابلِ رسائی اور مؤثر ہونا چاہیے۔
اس موقع پر عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، شفافیت اور مقدمات کی کارروائی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔