“پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی بیس پر جوابی حملہ، متعدد امریکی فوجیوں اور ہیلی کاپٹرز کی تباہی کا دعویٰ”
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا جوابی حملہ
تہران: پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (IRGC) کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن میں امریکی میرینز کے کیمپ ٹِٹن پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد اہم تنصیبات و جنگی ہیلی کاپٹرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی حکام نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی امریکی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ اردن نے بھی کہا کہ اس نے داغے گئے میزائلوں میں سے بیشتر کو روک لیا۔ اس لیے ایرانی ہلاکتوں اور تباہی کے دعووں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
“پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی بیس پر جوابی حملہ، متعدد امریکی فوجیوں اور ہیلی کاپٹرز کی تباہی کا دعویٰ”