خضدار ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کمانڈنٹ خضدار کیتربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد، ریکروٹس نے تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا
کوئٹہ(اے ایف بی)ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں 1422 ریکروٹس تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوگئے۔پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، پاسنگ آؤٹ تقریب میں مقامی عمائدین، سول وعسکری حکام اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمانڈنٹ خضدار نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی، جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اورمہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہرکوآئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔