زیارت کراس: تعمیراتی کمپنی کی مشینری و 14 گاڑیاں نذرِ آتش
بلوچستان کے کوئٹہ–ژوب قومی شاہراہ پر زیارت کراس، خانی بابا کے قریب مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق 8 ڈمپر، 2 CAT 966F لوڈرز، ایک ہٹاچی EX-400 ایکسکیویٹر، ایک ٹریلر، بٹومین ڈسٹری بیوٹر اور واٹر باؤزر سمیت مجموعی طور پر 14 گاڑیاں و مشینیں تباہ کی گئیں۔
اسی مقام پر سیکیورٹی فورسز اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے قافلے کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری کی تاحال کسی تنظیم نے تصدیق نہیں کی۔