امریکا، ایران کشیدگی میں مزید اضافہ
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی حملوں اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے باعث خطے میں جنگ پھیلنے کا خدشہ برقرار ہے۔
ایران نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے زیرِ قبضہ علاقے پر ممکنہ اسرائیلی کارروائی کے حوالے سے امریکا کو سخت ردِعمل کا انتباہ بھی دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی کارروائی کی صورت میں امریکا کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر بھی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔