الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ونگ تشکیل دینے کا حکم

0

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ونگ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔سی ای سی کے مطابق اے آئی ونگ ای سی پی کے مختلف شعبوں میں تکنیکی سہولت فراہم کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 15 اکتوبر 2026 تک ڈیجیٹل آفس پر تمام ونگز کے عملے کی تربیت مکمل کی جائے، دسمبر کے آخری ہفتے تک الیکشن کمیشن میں ای آفس کا نظام نافذ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More