🚛 گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان، ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ردعمل میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 17 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر مقررہ مدت میں مؤثر پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔