بلوچستان: سرکاری نوکریوں پر بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پروزیر اعلیٰ بلوچستان کااعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

0

بلوچستان: سرکاری نوکریوں پر بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پروزیر اعلیٰ بلوچستان کااعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی بے ضابطگیوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل طور پر غیر جانبدارانہ اور شفاف ہونی چاہئیں اور اگر مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کسی فرد یا کردار کا جرم ثابت ہوا تو ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں کے عمل میں میرٹ، شفافیت اور قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نیوز ہیڈلائن:
🔴 محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات، وزیراعلیٰ بلوچستان کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More