آئے روزکوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی واحد ٹرین کی منسوخی سے عوام عزاب مین مبتلا ہوگئے

0

آئے روز جعفر ایکسپریس کی منسوخی، کوئٹہ کے مسافر عذاب میں مبتلا

کوئٹہ سے اندرونِ ملک سفر کے لیے اہم اور محدود ریل رابطہ جعفر ایکسپریس بار بار منسوخ ہونے سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تازہ صورتحال میں پاکستان ریلوے نے 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی، جبکہ متاثرہ مسافروں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی گئی۔ رواں ماہ یہ سروس کم از کم تیسری مرتبہ معطل ہوئی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بار بار ٹرین کی منسوخی سے ان کے سفری منصوبے، کاروباری معاملات اور گھریلو ضروریات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے حکام سروس کی بلا تعطل بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More