بلوچستان اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرا اجلاس کا مطالبہ
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ارکان نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور بدامنی سے نمٹنے کے لیے اِن کیمرا اجلاس بلانے اور مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن لیڈر میر یونس زہری نے کہا کہ صرف مستونگ کو خالی کرانے یا دیگر انتظامی اقدامات سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔ ارکان نے سیاسی جماعتوں کو ساتھ بٹھا کر مسئلے کا حل تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔