بلوچستان: 72 گھنٹوں میں 48 دہشت گرد ہلاک

0

بلوچستان: 72 گھنٹوں میں 48 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں گزشتہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 48 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

حالیہ 24 گھنٹوں کی کارروائیوں میں 36 دہشت گرد مارے گئے، جن میں کوئٹہ کے علاقے شعبان میں 26، مستونگ میں 6، قلات میں 2 اور سبی کے علاقے بھاگ میں 2 شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز بھی تباہ کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران اب تک 1,188 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More