ایران کا جارحیت کیخلاف بھرپور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی جارحیت کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو شکست دینے تک پوری طاقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
پزشکیان نے اس عزم کا اظہار ایسے وقت میں کیا ہے جب خطے میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام اور ریاستی اداروں پر زور دیا کہ ملک کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد رہیں۔