سعودی عرب کا ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف

سعودی عرب کا ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف 0

سعودی عرب کا ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف، زائرین کے لیے نئی سہولیات کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق نئے ویزا نظام کے تحت زائرین کو ایک سال کے اندر مختلف اوقات میں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم مجموعی طور پر 90 دن تک قیام کیا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کے لیے سفر کو مزید آسان بنانا اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے نسک میل واؤچر کو بھی عمرہ ویزا فیس کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس پالیسی کا اطلاق پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر سے آنے والے زائرین پر ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق ہر عمرہ زائر سے روزانہ تقریباً 20 سعودی ریال نسک میل واؤچر کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ یہ رقم الگ سے ادا کرنے کے بجائے براہِ راست عمرہ ویزا فیس میں شامل ہوگی، جس طرح نسک پلیٹ فارم پر لازمی ٹرانسپورٹ سروسز کی فیس وصول کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی پالیسی پر یکم ربیع الاول سے عمل درآمد شروع ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت 10 ہزار سے زائد ریستورانوں کو نسک ایپ سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو معیاری کھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

نئے نظام کے مطابق ہر عمرہ زائر کو ویزا جاری ہونے سے قبل ایک منفرد BRN Meal Code جاری کیا جائے گا، جو اس کے ویزا سے منسلک ہوگا۔ زائرین اپنے قیام کے دوران اسی کوڈ کے ذریعے منظور شدہ ریستورانوں سے کھانا حاصل کر سکیں گے، جبکہ واؤچر کی مالیت زائر کے قیام کے دورانیے کے مطابق مقرر کی جائے گی اور ویزا جاری ہونے سے پہلے اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں