پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا پہلا دفاعی اجلاس آج استنبول میں

0

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا پہلا دفاعی اجلاس آج استنبول میں

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج 31 اگست 2026 کو استنبول میں ہو رہا ہے۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری ہم آہنگی، دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ، دفاعی صنعت میں تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔

یہ اجلاس 7 اگست کو طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کے عملی نفاذ کی جانب پہلا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت ایک رکن پر مسلح حملے کو تینوں کے خلاف حملہ تصور کرنے کا اصول شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More