بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل
کوئٹہ: بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے دوبارہ معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق سروس ناگزیر وجوہات کے باعث معطل کی گئی۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوئی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکنے کا بتایا گیا ہے۔
بار بار ٹرین سروس متاثر ہونے سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔