12 ربیع الاول کے لیے بلوچستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

12 ربیع الاول کے لیے بلوچستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 12 ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کے اجتماعات اور جلوسوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذہبی اجتماعات اور جلوسوں کے دوران مؤثر اور فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی صوبے میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی 26 اگست 2026 کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More