زیارت کراس کے مقام پر ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

0

زیارت کراس کے مقام پر ڈی سی ہرنائی کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

ہرنائی: خنائی بابا زیارت کراس کے مقام پر مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار نصراللہ اور دوست محمد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی ہرنائی کو کوئٹہ پہنچانے کے بعد سکواڈ کی گاڑی واپس ہرنائی جا رہی تھی کہ زیارت کراس کے مقام پر مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More